چناب نگر :اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر ،شہری پریشان
چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر اور گردونواح میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔۔۔
ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت اور سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں ، ہر چیز کی من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب ہمیں سرکاری نرخ کے مطابق اشیاء ہول سیل میں نہیں ملتی تو ہم کیسے اس ریٹ لسٹ کے مطابق ان کو فروخت کریں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں ، ڈپٹی کمشنر رانا محمد عمر صورتحال کا نوٹس لیں اور خودساختہ مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔