صوبہ کے سیاحتی مقامات کی ترقی اولین ترجیح ،گورنرسندھ

صوبہ کے سیاحتی مقامات کی ترقی اولین ترجیح ،گورنرسندھ

کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے وزیراعلی گلبر خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیاحتی مقامات کی ترقی ، وفاق کے کردار اور اہمیت کے حامل دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کے سیاحتی مقامات کی ترقی اولین ترجیح ہے ، پر فضا مقامات کی ترقی کیلئے حکومت اہم اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ سیاحتی مقامات کی ترقی کے لئے وفاق بھی اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں