سیالکوٹ:ویسٹ کمپنی کی ناقص حکمت عملی،شہر میں گندگی کے ڈھیر، تعفن سے سانس لینا محال
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص حکمت عملی، شہر کے متعدد علاقے میں گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے سیالکوٹ کے متعدد علاقے شہاب پورہ، خادم علی روڈ، حاجی پورہ، میانہ پورہ، دارہ آرائیاں، ایبٹ روڈ، پیرس روڈ ،ماڈل ٹاؤن، ناصر روڈودیگر علاقے میں گندگی کے ڈھیروں سے علاقہ مکین شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھراپنجاب پروگرام صرف کاغذات میں کامیاب، گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ۔ ایس ڈبلیو ایم سی کا عملہ سپروائز کی ملی بھگت سے فیکٹریوں او ر گھروں میں کام کرنے کو ترجیح دینے لگا جس کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا بر ا حال ہے ۔ شہریوں کا کہناہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود ایس ڈبلیو ایم سی ایکشن نہیں لیتی، شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔