شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح:اسد اعجاز
بھلوال(نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا تھانہ بھلوال سٹی کا وزٹ دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ کی صفائی، محرر روم، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک۔۔۔
کیو میٹک میشن اور حوالات کی چیکنگ کی ایس ڈی پی او بھلوال، ایس ایچ او بھلوال سٹی، ایس ایچ او بھلوال صدر سے میٹنگ کی، تفتیشی افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد مکمل کر کے یکسو کرنے کی ہدایت کی،مقدمات برخلاف مال میں شہریوں کی ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خاص تحرک کیا جائے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پولیس اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے گی۔