کھاد کی ڈیمانڈ کیمطابق سپلائی یقینی بنا رہے ہیں:صفدر ورک

کھاد کی ڈیمانڈ کیمطابق سپلائی یقینی بنا رہے ہیں:صفدر ورک

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود اور۔

 فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے بہترین اقدامات کررہی ہے ، گندم کی کاشت میں اضافہ کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے ، کسانوں کی رہنمائی کے لیے سیمینار و تربیتی سیشن کا اہتمام کیا جارہا ہے ، سٹیٹ لینڈ پر بھی گندم کاشت کی جارہی ہے ، ضلع میں کھاد، زرعی ادویات کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اطہر لطیف،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز سمیت دیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع میں 4516 کسانوں کو کسان کارڈ فراہم کئے جاچکے ہیں جبکہ 21752 کسانوں نے کسان کارڈ کے حصول کی درخواست جمع کروائی ہے مرحلہ وار کسانوں کو کسان کارڈ فراہم کیا جارہا ہے ،گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ضلع بھر سے 9159 کسانوں نے ٹریکٹر کے حصول کے درخواست جمع کروائی جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے 171 کسانوں کو ٹریکٹر سکیم کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گندم کے پیداواری مقابلے کی رقم کو اس سال بڑھا دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں