ہفتہ صحت:ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کی رجسٹریشن

ہفتہ صحت:ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کی رجسٹریشن

قائد آباد(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر عبد الحنان خان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منعقدہ ہفتہ صحت کیمپ کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔۔۔

 اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ملک محمد آصف، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی بھی ہمراہ تھے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ‘ہفتہ صحت کے انعقاد کے بارے آگاہی کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ ہفتہ صحت میں ٹائپ ون ذیابیطس سے متاثرہ بچوں کو انسولین کی مفت فراہمی کیلئے رجسٹریشن کی جارہی ہے ۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ذیابیطس سے متاثرہ بچوں کیلئے مفت انسولین انکے گھروں میں پہنچائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں