مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین سیمینار

مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر محمد محمود یوسف حفظہ اﷲ نے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ اسرائیل اور فلسطین کی نہیں بلکہ یہ کفر اور اسلام کے درمیان جنگ ہے ، مسلمانوں کو متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف میدان عمل میں آنا ہوگا۔اس موقع پر مسلم میڈیکل مشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر ناصر ہمدانی بھی خصوصی کے طور پر تشریف لائے جنہوں نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور ملٹی میڈیا کے ذریعے سامعین کو بتایا کہ کیسے غزہ میں پکا پکایا کھانا اور دیگر اشیاء (ادویات، گرم ملبوسات، پانی، راشن، خیمے ) پہنچائی جا رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں