جہانزیب اعوان کا زیر تعمیر نوا ز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کامعائنہ

جہانزیب اعوان کا زیر تعمیر نوا ز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کامعائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے زیر تعمیر گورنمنٹ نوا ز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کامعائنہ کیا او رکام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل رانا شاہد عمران بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ ہسپتال کی تعمیر تشکیل کردہ پلان کے تحت تیزی سے جاری ہے ۔ ہسپتال میں پانی کی فراہمی کیلئے نہر کنارے ٹیوب ویلز نصب کئے جارہے ہیں ۔پارکنگ ایریا میں سولر سسٹم کی تنصیب کاکام بھی شروع کیاجارہا ہے ۔ مزید بتایا گیاکہ اوپی ڈی مارچ تک فنکشنل کر دی جائیگی ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہسپتال کی تعمیر پر خاص فوکس ہے ۔ لہذا منصوبے کی مقرر ہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں