سی پی او کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات

سی پی او کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی او فیصل آبادکامران عادل نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

جس میں سائلین نے کھلی کچہری میں فرداً فرداًاپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے گئے اور متعلقہ افسروں کو ہدایت ہوئی کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ مزید سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ میرے دروازے 24گھنٹے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں۔عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کسی کو بھی پولیس کے متعلق کوئی شکایت ہوتو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے ۔جس کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں