زیرتربیت افسروں کا دورہ ،تربیتی و معلوماتی سیشن کا انعقاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) 36 ویں سینئر مینجمنٹ کو رس کے زیرتربیت افسروں نے خانیوال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈی سی دفتر میں ان کیلئے تربیتی و معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا-ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری،ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے بریفنگ اور سوالات کے جوابات دیئے -افسروں کو ضلع میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کاموں بارے آگاہ کیا گیا-ضلع کی جغرافیائی،ثقافتی اہمیت بارے بھی بریفنگ دی گئی-ڈپٹی کمشنر نے زیر تربیت افسروں کے وفد کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ابتک 1400 سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی تقسیم مکمل کرلی گئی قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے خوش نصیب کسانوں کو گرین ٹریکٹرز اور لیزر لیولرز کی تقسیم جلد شروع ہوگی اس کے ساتھ 1300 سے زائد پرسنز میں ہمت کارڈ کی تقسیم بھی مکمل کرلی گئی ہے -ڈپٹی کمشنر نے وفد کو مزید بتایا کہ دیہی علاقوں ستھرا پنجاب مہم کا پانچواں فیز کامیابی سے جاری ہیخانیوال شہر کے انفراسٹرکچر میں بہتری،پارکوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ورلڈ بینک نے فنڈز دیئے ہیں نئے سیوریج نظام پر کام جاری،نکاسی آب کا مسئلہ 20 سال کیلئے حل ہوجائے گا-انہوں نے ضلع میں محکمہ تعلیم اور صحت کے انفراسٹرکچر اور سہولیات بارے بھی بریفنگ دی-ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کرائم کنٹرول کیلئے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع کے 18 تھانوں میں پولیس کلچر کو عوام دوست بنادیا گیا ہے شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔