انسداد سموگ مہم،بھٹہ مسمار،7گاڑیاں بند،40کے چالان
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامی افسروں کا انسداد سموگ کے لیے کریک ڈائون،ایک بھٹہ مسمار، 3 پر مقدمہ درج۔
، ایک بھٹہ کو 1لاکھ روپے جرمانہ،7گاڑیاں بند، 40چالان اور96ہزار روپے جرمانے ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر نگرانی انسداد سموگ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات اور انسپکٹر محمد جاوید کے ہمراہ مختلف بھٹہ جات کا معائنہ کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ مسمار، 2 بھٹہ پر مقدمہ درج اور ایک بھٹہ پر 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا دریں اثناء سیکرٹری آر ٹی اے کامر ان انور نے سموگ کا باعث بننے والی 7گاڑیوں کو بند،40چالان 86ہزار روپے جرمانے عائد کئے سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور نے کہا کہ انسداد سموگ ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں جس کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز انسداد سموگ کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔