اوورچارجنگ ، پارکنگ کاخودکار نظام فعال نہ ہوسکا
لاہور (عمران اکبر )پارکنگ کمپنی بورڈ قانونی تقاضوں پر عمل پیرا نہ ہو سکا ،کمپنی بورڈ غیر فعال ہونے سے آٹو میٹڈ سسٹم کی اصلاحات نہ ہو سکی ،باقاعدہ بورڈ ایجنڈا اجلاس نہ ہونے سے پارکنگ کمپنی میں فیصلے التوا کا شکار ہیں۔
بورڈ اجلاس نہ ہونے سے ساڑے آٹھ کروڑ روپے غبن کی انکوئرای فائلوں میں بند ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی بورڈ کے چار پرائیویٹ بورڈ ممبرز کا چناو التوا کاشکار ہے ۔پر کشش بڑی پانچ اسامیاں خالی ہیں ۔ سفارشی نان ٹیکنیکل اہلکارپرکشش سیٹوں پر برا جمان ہیں ،اسامیوں پر ٹیکنیکل افسروں کااختیار کمپنی بورڈ کے پاس ہے ۔چیف فنانشل آفیسر ،کمپنی سیکرٹری کی خالی اسامی پر نان ٹیکنیکل اہلکار تعینات ہیں، انٹرنل آڈیٹر ،سینئر منیجر آپریشن،جی ایم آپریشن پارکنگ کمپنی کی اسامیاں خالی۔ذرائع کے مطابق اسامیوں کے لئے اشتہار ضروری ہے ۔قانون کے مطابق پارکنگ بورڈ اجلاس بلا کر افسروں کو بھرتی کرنے کا مجاز ہے ۔ پارکنگ کمپنی کا بورڈ فعال نہ ہونے سے شہر کی پارکنگ کی اوورچارجنگ اصلاحات کا آٹو میٹڈ سسٹم فعال نہ ہو سکا ۔