گلبرگ میں 9کروڑ کے ترقیاتی کام کرانیکا فیصلہ
لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے چھ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا، ابتدائی طور پر گلبرگ سکیم میں نو کروڑ 58 لاکھ روپے سے ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔
ایل ڈی اے کی اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں سمارٹ سٹی ماڈل کا آغاز کیا جائے گا، لاہور میں موجود ایک سو سے زائد پرائیویٹ سکیموں کو بھی سسٹین ایبل ماڈل پر منتقل کیا جائے گا، فضائی آلودگی پر قابو پانے اور لیوایبل انوائرنمنٹ کی فراہمی کے لیے پلان بنایا گیا، سسٹین ایبل ماڈل کے لیے ایل ڈی اے کی چھ سکیموں کا چناؤ کیا گیا، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار کو سمارٹ سٹی پلان کے تحت تبدیل کیا جائے گا، گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں بھی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی ماڈل لاگو کیا جائے گا، سمارٹ سٹی میں ریڑھی بانوں کے لیے علیحدہ بازار اور سکیم میں سائن بورڈ لگائے جائیں گے ، سائیکل و موٹر بائیک لین،مرکزی تفریحی پارک اور سڑکوں پر پیچ ورک بھی کیا جائے گا ۔