ماہی گیری سے متعلق شعور اجاگر کرنا ضروری: ڈاکٹر رؤف

 ماہی گیری سے متعلق شعور اجاگر کرنا ضروری: ڈاکٹر رؤف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک میں فش فارمز کے رحجانات کو فروغ دینا اور لوگوں میں ماہی گیری اور ماہی پروری سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عام لوگ مچھلی، ماہی گیری اور ماہی پروری کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے ماہی پروری کے عالمی دن پر آگاہی واک کے شرکا سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جہاں ماحولیاتی تبدیلی نے قدرتی وسائل کو بڑا نقصان پہنچایا ہے اس سے بھی نبرد آزما ہونے کی صلاحیت پیدا کرنی ہو گی تاکہ ملک میں ماہی پروری کی صنعت کو فروغ دیا جا سکے ۔ واک میں ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبین، چیئرپرسن شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر سلمہ سلطانہ، پروفیسر ڈاکٹر طیبہ سلطانہ، پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ویمن پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین، پروفیسر ڈاکٹر شفاقت حسین، ڈاکٹر سید مخدوم حسین کے علاؤہ زوالوجی کے فیکلٹی ممبران، طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں