دکانیں سربمہر، توہین عدالت کی درخواست پراے سی طلب
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بھاٹی چوک سے پرانی مچھلی منڈی کی شہر سے باہر منتقلی کا معاملہ، عدالتی حکم کے باوجود دکانیں سیل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔
درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل نے دلائل دیے ضلعی انتظامیہ نے پرانی مچھلی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس پر عدالت نے مچھلی منڈی منتقلی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا، اے سی نے عدالتی حکم کے باوجود دکانیں سیل کر دیں۔