ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ کیا ہے ۔

انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اورادویات کی فراہمی سمیت ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری،صفائی ستھرائی، فارمیسی میں ادویات کا سٹاک کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت اور لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسار کیا۔علاوہ ازیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ سے قبل ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی بھی گئے جہاں انہوں نے کلاس رومز میں تدریسی عمل کا جائزہ لیااور بچوں کی قابلیت کو سراہا۔ڈپٹی کمشنرنے اساتذہ کو تدریسی امور میں بہترحکمت عملی سمیت سکول میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر علی اکبر بھنڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں کے معائنہ جات کا مقصد ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ، حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ بچوں کو معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنانا انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں