منشیات فروش در اصل معاشرے کے دشمن ہیں :ڈی پی او
قائد آباد ( نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے پولیس سٹیشن قائد آباد میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش در اصل معاشرے کے دشمن ہیں۔۔۔
منشیات فروشوں ہی کی وجہ ہماری نوجوان نسل تباہ وبرباد ہونے کے دہانے پر کھڑی ہے ، منشیات معاشرے کا ایک نا سور اور لعنت ہے ، بلکہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، والدین اولاد پر توجہ دیں ایسے افراد سے اولاد کو دور رکھیں جو کہ خود منشیات کے نشہ جیسی لعنت کی لپیٹ میں ہیں ، میرا عزم ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف میری جنگ اور جہاد جاری رہے گا ، عوام میری جنگ کا حصہ بنے اور منشیات فروشوں کی بروقت پولیس کو نشاندھی کریں ، اپنی گلی محلہ اور شہر کو ہرممکن کوشش کرکے منشیات فروشوں کے قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کی معاونت کرے عوام مکروہ دھندہ منشیات فروشی میں ملوث سرغنوں کو بے نقاب کرے ، پولیس کی معاونت کرنے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا معاشرہ میں خواتین کی عزت واحترام کو مقدم رکھیں پولیس شہریوں کی عزت کو مقدم رکھتے ہوئے سائلین سے پیار ومحبت اور احترام سے پیش آئیں اور اگر کوئی پولیس اہلکار کسی سائل کیساتھ بلاوجہ بے عزتی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ھوگی دوسرے شہروں سے آنے والے افرامحلہ میں رہائش پذیر ہیں تو انکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں والدین اپنی اولاد کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں ،رات کو دیر سے گھر واپس آنے اور غلط قسم کی سوسائٹی سے بچائیں رات گئے تک موبائل اور وٹس ایپ ، انٹر نیٹ کے غیر ضروری اور غلط استعمال بارے چیک کریں ۔