خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانا اولین ترجیح :وسیم حسن
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن کی زیر صدارت ضلعی بہبود و بحالی یونٹ کے اجلاس کا انعقاد ۔
ضلعی بہبود و بحالی یونٹ کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن نے کہا کہ خصوصی افراد کی جانب سے فائل کردہ شکایات کا خصوصی بنیادوں پر ازالہ کیا جاتا ہے ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے علیحدہ مختص کردہ کاؤنٹرز پر خصوصی توجہ دی جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ ضلعی محکموں میں سکیل ایک سے 15 تک کی آسامیوں پر خصوصی افراد کو مختص کوٹہ کے مطابق روزگار فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں مختلف سرکاری و نجی محکموں میں 139 خصوصی افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے جبکہ 198 خصوصی افراد کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں 450 خصوصی افراد کو ویل چیئرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں خصوصی افراد میں 443 ٹریولنگ کارڈز تقسیم کیے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی پروگرام کے تحت 873 ہمت کارڈز دیے گئے ہیں۔