سعودیہ کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت : ہشام الٰہی

سعودیہ کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت : ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے سابق خاتون اول کے ویڈیو بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سعودی عرب پاکستان کا محسن برادر اسلامی ملک ہے۔۔۔

 اس کے خلاف ہر قسم کے منفی پرو پیگنڈا اور الزام تراشی کرنے والوں کومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہم سمجھتے ہیں سعودی عرب کے خلاف منفی بیانات سے حالیہ پاک سعودی تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جو سازشیوں نے خود ہی بے نقاب کردی ،سعودیہ کے خلاف ہر قسم کی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے جمعیت و اہلحدیث یوتھ فورس کے ضلعی، تحصیل عہدیدار وں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو سعودی عرب کے خلاف مذکوہ سازش اور اس کے محرکات کے خلاف اکٹھے ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں