گنے کے کا شتکاروں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے ‘فاطمہ شیرازی

 گنے کے کا شتکاروں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے ‘فاطمہ شیرازی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنرخوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت شوگر کین کرشنگ سیزن بارے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے نمائندگان سمیت شوگر ملز کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کماد کرشنگ سیزن 2024/25کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ضلع کے شوگر ملز مالکان کی جانب سے از خود کاشتکاروں کو کماد کا فی من نرخ 400 روپے اعلان کیا گیا ہے جس پر شوگر ملز انتظامیہ عملدرآمد کو یقینی بنائے اور تمام منظور شدہ ورائٹی کو ایک ہی نرخ پر خرید کرے انہوں نے کہا کہ شوگر ملز انتظامیہ کا شتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائے جبکہ کاشتکارشوگر ملز کو صاف ستھرا کماد فراہم کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں