چیئرمین کابینہ کمیٹی امن و امان کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل بھی موجود تھے۔ سیکرٹری داخلہ نے صوبائی وزیر کو امن و امان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا گیا،ریسکیورز نے عوام کو بلا تعطل سروسز فراہم کیں۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا گیا، کسی کو عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان کی ترقی میں حائل ہونے اور معیشت کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔