کارکنوں کا جوش بتا رہا ،انقلاب آکر رہے گا :ریحانہ ڈار

کارکنوں کا جوش بتا رہا ،انقلاب آکر رہے گا :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ۔۔۔

 بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کی کامیابی کے بعد پاکستان حقیقی معنوں میں خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہو گا،بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی فائنل کال کیلئے کارکنان کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ انقلاب آکر رہے گا۔ چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے تحریک انصاف حکومت تشکیل دی گئی جس کے بعد ملک میں حقیقی ترقی و عوامی خوشحالی کے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہونے کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس موقع پرخواتین ونگ کے ضلعی صدر، صاجنرادہ حامد رضا، عمر عثمان گھمن، روبا عمر ڈار ودیگر ٹکٹ ہولڈر ،سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چودھری محمد الطاف ،انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر مہر خرم، مہر تحسین ، انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدرمجسم زرخیز انور خان، جنرل سیکرٹری وسیم بشیر پسوال، انصاف لیبر ونگ کے ضلعی صدر محمدیونس پسوال کے علاوہ کارکنان اور عوام کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پاکستان کی عوام سٹرکوں پر نکل کر بانی پی ٹی آئی سے وفا کا ثبوت دے رہی ہے ’فسطائی حکومت سے چھٹکارا ملتے ہی اس کے غیر آئینی و غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدامات کا بھی خاتمہ ہو جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں