حکومت کی ناقص منصوبہ بندی، شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ

حکومت کی ناقص منصوبہ بندی، شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اورمیونسپل کارپوریشن سرگودہا انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ سر منڈلانے لگا ہے۔

 ذرائع کے مطابق شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے نہر لوئرجہلم کے کناروں پر 53 ٹیوب ویل لگائے گئے تھے جو اپنی معیاد عرصہ درازقبل پوری کر چکے ہیں ان میں سے 14 ٹیوب ویل مکمل بند ہو چکے ہیں دیگر ٹیوب ویل کی موٹریں پرانی ہونے کے باعث چندروز چلنے کے بعد خراب ہونے پر مرمت کرانا پڑرہی ہے ،رہی سہی کسر ٹیوب ویل آپریٹر کی کمی نے پوری کر دی ہے جبکہ اکثر ٹیوب ویل شہر سے کئی کلو میٹرباہر ویرانے میں ہے ، جن کے ٹرانسفارمر بجلی کی تاریں چوری ہوتی رہتی ہیں جب کہ بعض آپریٹر دفتر میں ڈیوٹی دے رہے ہیں جس وجہ سے کام کرنے والے ٹیوب ویلوں کی موٹریں مقررہ وقت پر نہیں چل رہی ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں