ادارے سموگ،فضائی آلودگی روکنے میں ناکام

ادارے سموگ،فضائی آلودگی روکنے میں ناکام

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)حکومتی ادارے گوجرانوالہ کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے میں ناکام، محکمہ ماحولیات ،میونسپل کارپوریشن اور دیگر حکومتی ادارے ائیر مانیٹر کرنے والے غیر معیاری آلات سے آلودگی ماپنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے ۔۔۔

 فیکٹریوں ،بھٹیوں اور بھٹہ خشت کے آلودہ دھویں کے اخراج سے سموگ میں اضافہ ہونے لگا اور شہری آنکھ ،ناک ،کان ،گلے ،دمہ اور سینے کے امراض کا شکار ہونے لگے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات گوجرانوالہ ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے میں بے بس ہوچکا ،عدم دلچسپی ‘لاپروا ئی کی وجہ سے مقدمات فیکٹری مالکان سزاؤں سے بچ گئے ، کروڑوں روپے کے فنڈز کا ضیاع کرنیوالے افسروں اہلکاروں کیخلاف عوام بھی سراپا احتجاج بن گئے ، آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس بند کرنے کے چند روز بعد دوبارہ ڈی سیل ہوجاتے ہیں ، شیخوپورہ روڈ،کھیالی ، میاں سانسی روڈ ، ‘نوشہرہ سانسی ‘مسلم روڈ بختے والا فوڈ سٹریٹ ‘شیخوپورہ روڈ کھیالی شاہین آباد،دھلے ،سیالکوٹ بائی پاس و دیگر آلودگی والے علاقوں میں دھواں کا زہر اڑانے والی بھٹیوں فیکٹریوں کیخلاف آپریشن نہ کرنے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سموگ پھیلانے کے ذمہ دار مالکان اور ان کے سرپرست محکمہ تحفظ ماحولیات گوجرانوالہ کے افسر وں اور اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج ہونے چا ہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں