حکومت نے ملک بند کر کے ناکامی پر مہر ثبت کر دی:جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا حکومت بو کھلاہٹ کا شکار ہے، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے،مگر حکمرانوں نے ملک بند کرکے اپنی ناکامی پر خود ہی مہر ثبت کر دی۔
پی ڈی ایم ٹو کی پالیسیاں نا قابل فہم اور مایوس کن ہیں، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے شہباز حکومت اپنے لئے خود مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں جاوید قصوری ایران کے دس روزہ دورہ پر روانہ ہو گئے ،ذکر اللہ مجاہد قائم مقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی ہونگے۔