بی ایچ یو مکوانہ میں ہفتہ صحت منایا گیا ،مختلف امراض کے ٹیسٹ
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام رورل ہیلتھ سنٹر مکوانہ میں بھی تین روزہ ہفتہ صحت منایا گیا جس میں تین ہزارسے زائد مریضوں کے شوگر،ہیپاٹیٹس،بلڈ پریشرو دیگرمہلک بیماریوں کے ٹیسٹ کیے گئے اورمفت ادویات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجڑانوالہ شہزاد رانا نے قائم کیمپ کا دورہ کیا اور لوگوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور رجسٹریشن کے عمل کو چیک کیا، اس موقع پر سی ایم او ڈاکٹرعارف حمید بھی موجودتھے ۔ رورل ہیلتھ سنٹر مکوانہ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجڑانوالہ شہزاد رانانے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کو عملی جامہ پہنائیں گے ، تحصیل جڑانوالہ بھر کے ہیلتھ سنٹرز پر مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ آنے والے مریضوں کو مفت علاج اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانااولین ترجیح ہے۔