حمزہ میموریل سپر لیگ ، حسن اکیڈمی وہاڑی نے فائنل جیت لیا
وہاڑی (خبرنگار)حمزہ میموریل سپر لیگ کا فائنل حسن اکیڈمی وہاڑی نے دو رنز سے جمخانہ کلب میلسی کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا۔
جمخانہ کلب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر حسن اکیڈمی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ، حسن اکیڈمی کے بلے باز کھیل کا آغاز اچھا نہ کر سکے ، پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ گرنے کے بعد مظہر کمانڈو نے 61 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی،کپتان علی حید نے کی شراکت داری سے 120 رنز بنائے ،حسن اکیڈمی کا مجموعی سکور 20 اوورز کے اختتام پر 177 رنز تھا،پھر سنسنی خیز مقابلے کے بعد حسن اکیڈمی وہاڑی نے 2 رنز سے کھیل کو اپنے نام کرلیا۔