وزیرداخلہ کا ایف ایٹ انٹرچینج کا دورہ، ترقیاتی کام کا جائزہ

وزیرداخلہ کا ایف ایٹ انٹرچینج کا دورہ، ترقیاتی کام کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا اچانک دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے رات گئے ایف 10چوک کا بھی دورہ کیا، وزیر داخلہ نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے منصوبے کے پائلنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج 12ماہ کے بجائے صرف 4ماہ میں مکمل کیا جائے گا، چوبیس گھنٹے تعمیراتی کام کرکے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے ایف 10چوک پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے پلان طلب کر تے ہوئے کہا کہ ایف 10چوک کو کشادہ کرنے کی جامع پلاننگ کی جائے، انہوں نے ایف 10چوک کے مستند ٹریفک کاؤنٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کاؤنٹ کے بعد انڈر پاس کی تعمیر کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں