متروکہ وقف املاک ایکٹ سکیم میں ترامیم کی منظوری

متروکہ وقف املاک ایکٹ سکیم میں ترامیم کی منظوری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین نے متروکہ وقف ملاک بورڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے محکمہ کی اربن سکیم 1977 اور ایگریکلچر سکیم 1975 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

ترجمان بورڈ کے مطابق قوانین میں تبدیلی سے محکمہ کی پراپرٹی پہلے سے زیادہ محفوظ اور منافع بخش ہو جائے گی، قبضہ گروپوں سے چھٹکارا اورپراپرٹی کو ڈویلپمنٹ کے لئے پیش کیا جائے گا،قانونی پیچیدگیاں ختم اور ننکانہ، قصور وکراچی میں ہزاروں سب یونٹس کو رینٹ نیٹ میں لایا جا سکے گا ۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ٹرسٹ زمینوں کو محفوظ اور بہتر استعمال میں لانے کے لئے محکمہ کے 50 سالہ پرانے قوانین میں ترامیم کر کے وفاقی حکومت کو پیش کیں، وفاقی حکومت نے تبدیل شدہ قوانین منظور کرتے ہوئے نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن نے کہا قوانین میں تبدیلی کا مقصد افسروں کو با اختیار بنانا اور تمام اضلاع بالخصوص ننکانہ صاحب میں محکمہ کو درپیش اراضی کے مسائل کو حل کرنا ہے ، بنجر اراضی کو 30 سالہ لیز پر دیا جائے گا جبکہ نیلامی کا دورانیہ 3سال سے بڑھا کر 8 سال کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں