سبزیاں، پھل مہنگے فروخت، انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام
لاہور(کامرس رپورٹر)مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 10 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے، پیاز 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 145 روپے کلو مقرر۔۔۔
درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 200 روپے تک، ٹماٹر 20 روپے بڑھاکر 180 روپے کلو مقرر، درجہ اول ٹماٹرکی فروخت 320 روپے فی کلو تک، سبز مرچ 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو کردی گئی، 170 روپے فی کلو تک ،لیموں چائنہ 5 روپے بڑھا65 روپے کلو مقرر، لیموں 100 روپے کلو تک ،ٹینڈے دیسی 10 روپے بڑھاکر 90 روپے مقرر، ٹینڈے دیسی فروخت 160 روپے کلو تک، آلو کچا چھلکا 10 مہنگاکرکے 135 وپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک کھیرا 10 روپے بڑھاکر 80 روپے مقرر، مارکیٹ میں فروخت 120 روپے کلو تک اورپھول گوبھی 10 روپے بڑھاکر 100 روپے کلو مقرر ، فروخت 150 روپے فی کلو تک ، شملہ مرچ 10 روپے مہنگی کرکے 180 روپے کلو مقرر ، فروخت 250 روپے فی کلو تک اور مٹر 10 روپے بڑھاکر 200 روپے ، فروخت 250 روپے فی کلوتک ہوتے رہے ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 پھل مہنگے ، سیب کالا کولو 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 240 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 320 کلو تک، کیلا درجہ اول کی قیمت 120 روپے درجن مقرر ، درجہ اول کے کیلے کی فروخت 150 روپے فی درجن تک ، امرود کی قیمت 85 روپے مقرر، فروخت 150 روپے کلو تک ،اناربدانہ 10 روپے بڑھاکر 510 روپے کلو مقرر ، فروخت 780 روپے کلو تک، انگور سندرخانی 315 روپے کلومقرر، فروخت 450 روپے کل تک ہوتے رہے۔