بدترین مہنگائی، سبزیاں ،گوشت ، پھل قوت خرید سے باہر
ماچھیوال (نامہ نگار )مہنگائی میں ہوشربا اضافے سے سبزیاں گوشت اور پھل غریب کی قوت خرید پہنچ سے باہر ہو گئے ۔
خریداری کیلئے آئے شہری مایوس لوٹنے لگے ،مہنگائی میں ہوشربا نے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ۔قیمتوں میں اضافے کے باوجود سرکاری نرخ ناموں کے مطابق سبزیاں گوشت اور پھل کہیں بھی دسیتاب نہیں ہیں۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق بڑا گوشت 700روپے کے بجائے 1000 چھوٹا گوشت 1500کے بجائے 1800سے 2000میں فروخت ہو رہا ہے اسی طرح سیب 250کے بجائے انار 300روپے کلو کجھور 450 روپے کلو کے روپے کلو میں فروخت ہو رہی آلو کی قیمت 90 روپے 100سے روپے فی کلو ہے لیکن 120 روپے سے کم قیمت پر کہیں بھی دستیاب نہیں، پیاز 120کلو ، ٹماٹر 250روپے کلو ، لہسن 400، ادرک 800روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک دن پہلے قیمت کچھ اور ہوتی ہے دوسرے دن آتے ہیں تو قیمت بڑھ چکی ہوتی ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے منڈی سے سبزیاں اور پھل مہنگے مل رہے ہیں جس وجہ سے مہنگے داموں بیچنے پر مجبور ہیں ۔