دریائے سندھ سے کینالز کیخلاف عوامی جمہوری پارٹی کا مارچ

دریائے سندھ سے کینالز کیخلاف عوامی جمہوری پارٹی کا مارچ

حیدرآباد(نمائندہ دنیا)عوامی جمہوری پارٹی کی جانب سے دریا سندھ پر ڈاکے اور6نئے کنال نکالنے کے خلاف نسیم نگر چوک سے دریا سندھ کے کنارے جامشورو المنظر تک احتجاجی مارچ کیا گیا۔ مارچ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ ادیبوں۔۔۔

وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت خواتین ،مرد اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔شرکا نے پلے کارڈز اور بینر ز اٹھائے ہوئے تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے جبکہ احتجاجی مارچ کی قیادت عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر خادم تالپور، سید لال شاہ، نظیر قریشی، نور نبی راہو جو اور ڈاکٹر اسلم پرویز سمیت دیگر رہنما کر رہے تھے ۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ دریا سندھ پر کنال نکالنے کے عمل کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور دریا کا قدرتی بہا ؤموڑنا کروڑوں سندھیوں کی نسل کشی کرنے کے برابر ہے ، پنجاب ہمیشہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالتا آ رہا ہے اور اب ہم کسی بھی صورت دریا سندھ سے 6 کنال نہیں نکالنے دیں گے ۔ رہنما ؤں نے مزید کہا کہ سندھ کا بچہ بچہ دریا بچانے اور سندھ کے وسائل پر قبضوں کے خلاف ہر قسم کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرے گا، پانی سندھی عوام کی زندگی ہے ۔ اگر حکمرانوں نے اپنی ضد برقرار رکھی تو یہ عمل ملکی سالمیت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا اور سندھ کے غیور عوام اپنی زمینیں بنجر کر کے گرین پاکستان کے نام پر غیر آباد زمینوں کو کبھی بھی آباد کرنے نہیں دیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں