ایچ ای سی کا انگلش فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اختتام پذیر

ایچ ای سی کا انگلش فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اختتام پذیر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں تین روزہ انگلش فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام کا اہتمام نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن نے امریکی سفارت خانہ کے تعاون سے کیا تھا۔

ڈاکٹر پیٹریشیا پاشبی پروگرام کی ریسورس پرسن تھیں، پروگرام میں تین اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا جن کا مقصد انگریزی زبان کی تعلیم میں جدید چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنا ہے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کیلئے استعداد کار میں اضافے کے پروگرامز ناگزیر ہیں۔ نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کی ایم ڈی نور آمنہ ملک نے کہا کہ شرکا کیلئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں تک ان ورکشاپس میں جو کچھ سیکھا ہے اسے پہنچائیں۔ امریکی سفارتخانے کے جیرالڈ فرینک نے کہا کہ پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بڑھانے کیلئے شراکت داری کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں