سرینا چوک، جناح ایونیو F-9انٹرچینجز بروقت مکمل کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی ا ے محمد علی رندھاوا نے علی الصبح سرینا چوک اور جناح ایونیو F-9انٹرچینجز منصوبوں کا دورہ کیا اور منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور اب تک کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کو ہر صورت میں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹس پر اب تک کیے گئے کام پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ منصوبوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے، منصوبوں کے انڈر پاسز اور مختلف حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے، کام کی رفتار کے ساتھ تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔ سائٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت پر متعلقہ حکام نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دی۔