راولپنڈی میں امن کے قیام کے حوالے سے پولیس کا فلیگ مارچ

راولپنڈی میں امن کے قیام کے حوالے سے پولیس کا فلیگ مارچ

راولپنڈی (این این آئی) سی پی او کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی سکیورٹی ناصر علی خان نے کی، فلیگ مارچ کا مقصد۔۔

 امن وامان کا قیام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے، امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے 6000سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ شہر میں دفعہ 144نافذ العمل ہے، کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں