فلسطینی مجاہدین نے سپر پاور کو بے نقاب کردیا،شاداب
ملتان (کرائم رپورٹر )پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیر اہتمام ملتان ٹی ہائوس میں ‘‘ آزادی فلسطین ورکرز کنونشن’’ کا انعقاد کیا گیا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ آزادی فلسطین کا مقدر ہے ، مٹھی بھر مجاہدین نے دنیا کی نام نہاد سپر پاورز کو بے نقاب کر دیا ہے ، غزہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دنیا نے اسرائیل کو عالمی دہشت گرد تسلیم کر لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث نہ بنے ، عالمی جنگوں کا اختتام بھی مذاکرات کی ٹیبل پر ہوا پھر اپنے ہی ملک میں جنگی حالات جیسی صورتحال پیدا کر دینا کہاں کی سمجھداری ہے ، پاکستان کی معیشت ایسے اقدامات کی متحمل نہیں، فریقین کے لیے مذاکرات ہی سب سے بہتر اور آخری راستہ ہے ، کنونشن سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ، ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر ، صدر میلاد فائونڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی، خواجہ ندیم مدنی، حامد الرحمن حامدی، طاہر فیضی، عامر وینس، منور شاہ، ریاض نظامی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔