میپکو صارفین کو بہتر سروسز اولین ترجیح،شہزاد راعی
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف انجینئر (اواینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن میپکومحمدشہزادراعی نے کہا ہے کہ میپکوصارفین کوسروسزفراہم کرناہماری ذمہ داری ہے ۔سٹاف کمپنی کاامیج بہتربنانے میں اپنا کردار ادا کریں اورصارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔
میپکو صارفین سے صارف دوست اور اچھا رویہ اپنایاجائے ۔ شکایات سنٹرزکاعملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ اورمستعدرہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئر راجیش کمارراٹھی اورایگزیکٹو انجینئرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سب ڈویژنل،ڈویژنل اور سرکل دفاترمیں واک ان شکایات کا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ اور اندراج پورٹل پر کیا جائے تاکہ صارفین کی شکایات کے اندارج اور ازالہ کا درست ڈیٹاریکارڈ پر آسکے ۔ کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت ہائی ٹینشن اور لوٹینشن لائنوں کے اوپر سے گزرنے والے درختوں کی شاخوں کی کٹائی کا کام جلد ازجلدمکمل کیا جائے۔