دربار پیر منظور حسین ملکہ شریف شورکوٹ سٹی میں عرس کی تقریبات

 دربار پیر منظور حسین ملکہ شریف  شورکوٹ سٹی میں عرس کی تقریبات

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )سلسلہ صابریہ کے 45 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب دربار پیر منظور حسین صابری ملکہ شریف شورکوٹ سٹی میں سجادہ نشین پیر جمیل حیدر کی نگرانی میں عقیدت و احترام سے منعقد کی گئی۔

 جس میں ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں عقیدت مندوں اور مریدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب شورکوٹ رانا شاہد محمود، جنرل سیکرٹری شہباز سہیل راحت،نائب صدر رائے رجب ،فنانس سیکرٹری رانا شبیر بھی موجود تھے ۔ عرس کے موقع پر قرآن خوانی کا بھی انتظام کیا گیاتھا جبکہ نامور قوال زاہد علی، واجد علی نے قوالیاں پیش کیں ،عرس کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی اتحاد کیلئے دعائیں کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں