زکریایونیورسٹی:48کروڑ خسارے کا بجٹ آج پیش،آمدن کا تخمینہ6ارب 35کروڑ روپے
ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کا 48کروڑ سے زائد خسارے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی کا 6ارب 69کروڑ سے زائدکابجٹ تیار، فنانس اینڈڈویلپمنٹ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔
خسارا 48کروڑسے تجاوزکرگیا نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے بعد زکریایونیورسٹی کا سالانہ بجٹ 2024 فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ذرائع سے ملنے والی دستا ویزات کے مطابق رواں مالی سال میں زکریا یونیورسٹی کو 48کروڑ سے زائد کاخسارا برداشت کرنا پڑے گا، اس اس مالی سال میں آمدن کاتخمینہ 6 ارب 69 کروڑ35لاکھ روپے لگایا گیاہے ،اوپنگ بیلنس چھ کروڑ 26لاکھ روپے رہا سیلف سپورٹنگ پروگرام کی مد میں 21کروڑ43لاکھ روپے آمدن متوقع ہے ،ایچ ای سی کی طرف سے ایک ارب 71کروڑ روپے جبکہ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے 42کروڑ 25لاکھ روپے کی گرانٹ متوقع ہے ، فیس کی مد میں ایک ارب 89کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے سلف سپورٹنگ پروگرام سے یونیورسٹی کو 36کروڑ 92لاکھ روپے آمدن ہوگی،ہاسٹل فیس کی مد میں 25کروڑ40لاکھ روپے کی آمدن ہوگی ایوننگ پروگرام سے 73کروڑ 73لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے ۔سرمایہ کاری سے 51کروڑ 19لاکھ کی آمدن متوقع ہے اس طرح یونیورسٹی کی آمدنی کا تخمینہ 6ارب 69کروڑ35لاکھ روپے لگایا گیاہے جبکہ اخراجات کی مد میں تنخواہوں اور الاونس کی مد میں 3ارب 58کروڑ10لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔