لالیاں :سماجی تنظیموں کے اشتراک سے یوتھ کنونشن کا انعقاد
لالیاں(نمائندہ دنیا )لالیاں میں سماجی تنظیموں کے اشتراک سے یوتھ کنونشن کا انعقادکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لالیاں میں سماجی تنظیم بیداری،شاہین ریجنل نیٹ ورک اور پبلک ویلفیئر آرگنائزیشن لالیاں کے اشتراک سے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں ،ورکرز اور طلباءوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے تعلیم و صحت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو درپیش مسائل اوربنیادی حقوقِ پر بحث کی اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کی گئیں ،کنونشن میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی مشیر ٹرانسپورٹ تیمور امجد لالی اور سید محسن عباس شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کو تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہے ، شہریوں اور خصوصاً نوجوانوں کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لیے بھر پور کوششیں کی جائیں گی۔پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔