’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘، بابر شہزاد رانجھا کا موضع جات کے دورے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے ڈیپارٹمنٹ کے تحت ’’اب گاؤں چمکیں گے‘‘ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے کوٹمومن اور بھلوال کے مختلف موضع جات کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔۔۔
اس دوران انہوں نے و یلیج کمیٹیوں ،نمبر داروں اور متعلقہ شعبہ جات کے فیلڈ عملے سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے ریکوری کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کیلئے ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ کمیٹی ممبران کو ذمہ داریاں سونپی، ڈپٹی ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت حکومتی گائیڈ لائن پر من و عن عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ ریکوری میں کے عمل میں کوئی رکاوٹ یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ ڈائریکٹرزلوکل گورنمنٹ اورویلج کمیٹیاں عام افراد کو بھی اس پروگرام میں شامل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں، اور ان کے مسائل کا مقامی سطح پر حل یقینی بنایا جائے ،تاکہ اس پروگرام کے ثمرات جلد از جلد دیہی عوام تک پہنچ سکیں ،ریکوری اور صفائی کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق عملدرآمد یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔