اکرم عامر کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی :تعزیتی ریفرنس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سینئر صحافی اکرم عامر کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ اپنی محنت اور جدوجہد کے بل بوتے پر ایک عام کارکن صحافی سے صحافت کے بام عروج پر پہنچے وہ غریبوں کے ہمدرد اور ان کے دکھ بانٹتے تھے وہ سچے عاشق رسولؐ اور ختم نبوت کاز کے لئے عملی جدوجہد کرتے رہے۔
محمد اکرم عامر کی وفات سے سرگودھا ایک بہادر ،جرا ت مند صحافی سے محروم ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار سرگودہا پریس کلب میں مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات نے سینئر صحافی ، ممبر پریس کلب بیوروچیف دنیا نیوز سرگودہا چو دھری محمد اکرم عامر مرحوم کی صحافتی خدمات اور حقوق کیلئے عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس سے ڈاکٹر لیاقت علی خان، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں، منیب سلطان چیمہ ، وحید خان، اسلم کچھیلا ، مہرآصف حنیف، رانا ساجد اقبال ممتاز عارف، ارشد محمود ارشی انہوں نے کہا کہ اکرم عامر ہمیشہ دوستوں کے کام آتے ان کی صحافی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،مرحوم کے صاحبزادے سجاد اکرم نے کہا کہ میرے والد میرے دوست بھی تھے میرے استاد بھی انہوں نے ہمیشہ مثبت انداز میں صحافت کی اور ہمیں مثبت رہنے کا درس دیا۔ مرحوم کے بھائی اختر کاشی، چو دھری اصغر،بیٹوں وقاص اکرم، حماد اکرم، شعیب اکرم اور سجاد اکرم سمیت دیگر فیملی ممبران نے شرکت کی۔آخر میں قاری عبدالوحید نے مرحوم اکرم عامر اور نفاست حسین بلوچ کی والدہ مرحومہ ،منیر تبسم کی ہمشیرہ،ظہور شاہد کی اہلیہ ،عبدالوہاب چوہدری بہنوئی کے قمر جاوید کی ہمشیرہ۔مجاہد بخاری کی ہمشیرہ اور عمران یوسف گوئندی کے سسر کے ایصال ثواب کے لیے بھی دعا کرائی۔