سی او او لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا گجرات چیمبر کا دورہ

سی او او لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا گجرات چیمبر کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)کرنل ریٹائرڈ،خواجہ کامران قیوم چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور سیالکوٹ موٹر وے انفرا سٹرکچر مینجمنٹ نے۔

 گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور محمد منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر فہد رفیق نائب صدر، احمد حسن مٹو، عادل اشرف، محمد عمران، ذیشان اشرف علی شان جمشید ایگزیکٹو ممبران موجود تھے ۔ خواجہ کامران قیوم نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے M-11 فرنٹیئر ورک کا پراجیکٹ ہے جس کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے انفرا سٹرکچر مینجمنٹ کا ادارہ دیکھ رہا ہے ۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے 90 فیصد مکمل ہے اور باقی کچھ کام سمبڑیال لنک پر رہتا ہے ۔ میرے یہاں آنے کا مقصد ہے کہ آپ کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر موجود سرمایہ کاری کے مواقوں کے بارے میں بتاؤں۔ ہمارے پاس لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر سروس ایریاء کے درمیان تقریباََ 32 ایکڑ جگہ موجود ہے جہاں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔ آپ وہاں اپنے پراجیکٹ لا سکتے ہیں جیسے کہ شاپنگ مالز، پلازہ وغیرہ اس کے علاوہ بزنس ایڈورٹائزمنٹ کے مواقع بھی موجود ہیں۔ یہ پہلا موٹر وے ہے جو مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے ۔اس میں انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے سروس ایریاء بنائے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ چیمبر اس میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ گجرات چیمبر کے ساتھ مل کر ایکسپو سنٹر بنایا جائے جہاں لوکل مصنوعات کو ڈسپلے کیا جاسکے ۔ محمد منیر پشاوری نے کہا کہ آپ کے پرپوزل پر ہم اپنے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں مشاورت کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں