گجرات :سٹیٹ بینک فنانسنگ سکیمز کے حوالہ سے سیمینار

گجرات :سٹیٹ بینک فنانسنگ سکیمز کے حوالہ سے سیمینار

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں \'\'سٹیٹ بینک آف پاکستان فنانسنگ سکیمز فار ایس ایم ایز\'\' کے۔

 موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔راشد محمود چیمہ، اسسٹنٹ چیف منیجر ایس بی پی اور چوہدری رخسار احمد، ریجنل بزنس کوآرڈینیٹر نے ایس ایم ایز کے لیے سٹیٹ بینک کی فنانسنگ سکیموں پر پریذنٹیشن پیش کی۔ صدر چیمبر محمد وقاص مرزا نے مہمانوں اور چیمبر کے ممبران کو خوش آمدید کہا۔ سیمینار میں پاکستان سدرن ٹریڈ فیڈریشن (ایسٹ افریقہ) کرامت اﷲ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور تاجر برادری کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راشد محمود چیمہ نے کہا کہ ہم گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ساتھ کام جاری رکھیں گے اور اگر کسی تاجر کو کسی بھی بینک کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو صرف صدر چیمبر سے کہیں کہ وہ ہمیں ای میل بھیجیں ہم مسئلہ حل کر دیں گے ۔ سیمینار کے اختتام پر ہائی ٹی پیش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں