سیالکوٹ:گرلز اسلامیہ ہائی سکول میں سولر سسٹم کا افتتاح

سیالکوٹ:گرلز اسلامیہ ہائی سکول میں سولر سسٹم کا افتتاح

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول میں 8 میگا واٹ کے سولر پینل سسٹم کے افتتاح اور۔

 بچوں میں سکول یونیفارم، شوز اور تدریسی سامان کی تقسیم کیا۔ اس موقع پر ایک پروقار اور سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے صبر اور نظم و ضبط کا دامن ہر گز نہ ہاتھ سے چھوٹنے دیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر معاشرے کی مفید شہری ثابت ہوں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولز کونسل کی جانب سے سکول میں لگائے جانے والے 8 میگا واٹ کے سولر پینل الیکٹریسٹی سسٹم کا افتتاح کیا اور 75 طالبات میں میں یونیفارم ، شوز اور دیگر تدریسی سامان کہ تقسیم کی۔ انہوں نے بچوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے کلام الٰہی ، نعت رسولؐ،ملی نغموں، بہترین ٹیبلو پرفارمنس اور نظم و ضبط کے مظاہر ہ پر طالبات اور اساتذہ کی کاوش کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں