حافظ آباد:ایچ کیوہسپتال میں ہیلتھ ویک کا آغاز
حافظ آباد (نامہ نگار )ڈی ایچ کیوہسپتال میں ہیلتھ ویک کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے ہیلتھ ویک اور۔
کیمپ کاباقاعدہ افتتاح کیا۔ اے ایم ایس ڈاکٹرمعین الدین، ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ اور دیگر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر عوام کو معیار ی اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تین روزہ ہیلتھ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں مریضوں کو مختلف اقسام کی بیماریوں کے علا ج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائینگی ۔ انکاکہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے اور اس کیمپ کا مقصد بھی عوام کو ایک ہی جگہ میں مختلف بیماریوں کے حوالے سے علاج معالجہ فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور کیمپ کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین اور دیگر ادویات کی وافر فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے اے ایم ایس ڈاکٹر معین الدین کو ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے اور بالخصوص شوگر، گردوں اور دیگرعارضہ میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر معین الدین اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ نے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔