پارکنگ کمپنی کے ڈیلی ویجز ملازمین مقررہ تنخواہ سے محروم

پارکنگ کمپنی کے ڈیلی ویجز ملازمین مقررہ تنخواہ سے محروم

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے)دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈیلی ویجرز کو نئے ویجز دینے کا حکم جاری کیا گیا۔۔۔

کمشنر ندیم ناصر کی جانب سے اس بات کی ہدایت کی گئی کہ تمام ڈیلی ویجز کو نئے حکمنامے کے مطابق یومیہ اور ماہانہ اجرت دی جائے لیکن ملازمین کے مطابق پارکنگ سائٹ اٹینڈنٹ کو 27 ہزار روپے ماہانہ اجرت دی جارہی ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے باوجود ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والی کمپنی میں ہی کم از کم اجرت کے حکمنامے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ذرائع کے مطابق کسی دن ٹارگٹ سے کم پرچیاں لگنے پر ملازمین کی 9 سو روپے والی دیہاڑی میں سے بھی پیسے کاٹ لیے جاتے ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کو اس معاملے پر توجہ دینی چا ہیے اے ڈی سی جی ڈاکٹر شہاب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ موقف دینے سے گریزاں رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں