ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عارف حسین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 10 ہزار سے زائد انسپکشن کیں، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 27 لاکھ96ہزار روپے جرما نہ عائد کیا گیا، گرانفروشوں کو گرفتار کیا گیا، 4کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج جبکہ 4 دکانیں سیل کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تمام دکانوں اور مارکیٹوں کی انسپکشن کریں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ا ور گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا ئے ۔