دھواں چھوڑ کر سموگ کا موجب بننے والی مزید3 وہیکلز بند
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہمایوں راشد نے شاہرات پر دھواں چھوڑ کر سموگ کا موجب بننے۔
والی مزید3 وہیکلز بند اور 21 کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے وکس اسٹیشن ریفرکرادیا۔انہوں نے ٹریفک پولیس اورموٹر وہیکل ایگزامینر کے ہمراہ مختلف شاہرات پر وہیکلز کو چیک کیا اور سموگ کا موجب بننے والی گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر86 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دوران چیکنگ 105وہیکلز کی انسپکشن کرکے 31 کے چالان کئے اور اوورچارجنگ پر بھی کارروائی کی۔