پی ٹی آ ئی رہنما میاں طارق محمود کی رہائشگاہ کے با ہر پو لیس تعینات
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )سابق ایم این اے میاں طارق محمود کے 24 نومبر کو تحریک انصاف کے اسلام آباد جانے والے احتجاجی قافلے کی قیادت کرنے کے ویڈیو بیان جاری کرنے کے بعد گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔
میاں طارق محمود نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں این اے 77 کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت جہاں کہیں بھی ہیں 24 نومبر کو اسلام آباد جانے والے احتجاجی مار چ کی لدھیوالہ سے قیادت خود کریں گے ۔